حوثی ملیشیاصنعاء ائیرپورٹ کوکیسے فوجی اڈے کے طور پراستعمال کررہی ہے؟ویڈیوز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا دارالحکومت صنعاء کے بین الاقوامی ائیرپورٹ کو ایک فوجی اڈے کے طورپر استعمال کررہی ہیں۔ اس ضمن میں العربیہ نیوز چینل کو بعض ویڈیوز حاصل ہوئی ہیں۔ان ویڈیوز میں حوثیوں کو فضائی دفاعی نظام کے تجربات کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔

ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح حوثیوں نے صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ہینگروں کوایک تجرباتی اڈے میں تبدیل کردیا ہے جہاں غیرملکی ماہرین کی نگرانی میں میزائل تیار کیے جاتے ہیں۔

اس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیاروں کے اترنے اور اڑان کے دوران میں حوثی جنگجوؤں کوفضائی نظام پر متعدد تجربات کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے تاکہ ان کے تجرباتی نظام کے کام اوراثرپذیری کو یقینی بنایا جا سکے۔وہ اس مقصد کے لیے اقوام متحدہ کےایک طیارے کو استعمال کررہے ہیں۔وہ ہوائی اڈے کی فضائی حدود میں ایک متحرک فضائی ہدف ہے اوریہ حملے کو روکنے اور تباہی کے منظرناموں کی مصنوعی عکاسی کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں