سعودی عرب کے سیاحتی ترقیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ اس نے گذشتہ سال اپنے قیام سے رواں سال ستمبر کے آخرتک مجموعی طورپر6 ارب ریال مالیت کے سیاحتی منصوبوں پر 2 ارب ریال (53 کروڑ30 لاکھ ڈالر) کی سرمایہ کاری کی ہے۔
فنڈ نے سوموار کو ایک بیان میں کہا کہ ان منصوبوں کے لیے باقی چارارب ریال نجی شعبے نے مہیا کیے ہیں۔
سعودی عرب نے جون 2020 میں ابتدائی طورپر 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے یہ سیاحتی فنڈ قائم کیا تھا۔یہ بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ ویژن2030ء کے تحت تیل کی آمدن پرانحصار کم کرنے کے لیے معیشت کو متنوع بنانے کے منصوبوں کا حصہ ہے۔