’بیوی کی موت نے کمر توڑ دی‘

مصری رکن پارلیمنٹ کی اہلیہ صحافیہ اسما نے کینسر کے ساتھ جنگ ہار دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کی ایک سینیر خاتون پیش کار اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایمن ابو العلا کی اہلیہ اسما مصطفیٰ کینسر کے خلاف لڑتے ہوئے چل بسیں۔

مصری پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر ایمن ابوالعلا نے بتایا کہ طویل علالت کے بعد ان کی اہلیہ اور ان کے دو بچوں کی ماں کی موت کا اعلان کیا۔

Advertisement

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر لکھا کہ اہلیہ کی موت نے میری کمر توڑ دی ہے اور میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔ میں صرف وہی کہوں گا جو خدا کو پسند ہے۔ إنا لله وإنا إليه راجعون۔

گذشتہ اپریل میں مصری نشریاتی ادارے نے کمیونیکیشن سائٹس پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ اسما کو کینسرکا عارضہ لاحق ہے اور کینسر کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے ان کی نازک اور خطرناک سرجری ہوئی ہے۔

دو ماہ بعد ان کی صحت مزید بگڑ گئی تھی جب ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ وہ ٹیومر کو ہٹانے سے قاصر ہیں۔ اس کے بعد اسے دوبارہ کیموتھراپی کی دوائیوں کے ساتھ علاج کے وسیع کورس سے گزرنا پڑا۔

چند روز قبل اس کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے باعث اسے ایک بڑے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کرنا پڑا تھا لیکن بیماری نے اسے شکست دی اور وہ دم توڑ گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں