.

شام کا طیارہ شکن میزائل حیفا کے ساحل کے اوپر پھٹا: اسرائیلی میڈیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام نے منگل کی شب ایک طیارہ شکن میزائل داغا جو اسرائیل کے علاقے حیفا میں بحیرہ روم کے ساحل کے اوپر پھٹا۔ یہ بات اسرائیلی چینل "12" نے آج بدھ کے روز بتائی۔

اسرائیلی چینل کے مطابق شامی فوج کی جانب سے داغا جانے والا ایک میزائل نشانہ چوک گیا اور اسرائیل میں داخل ہو گیا۔ دھماکے سے پھٹنے کے بعد میزائل کے ٹکڑے سمندر میں گرے اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے میزائل پر نظر رکھی تاہم اس کو روکنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا کیوں کہ اس سے شہریوں کو کوئی خطرہ نہ تھا۔

چینل نے بتایا کہ مذکورہ میزائلSA-5 نوعیت کا تھا اور یہ بلندیوں پر خود کار تباہ کن نظام رکھتا ہے۔ اسرائیلیفوج کے ترجمان نے اس سلسلے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

اس سے قبل بدھ کو علی الصبح شامی سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ شامی فوج کے فاعی نظام نے حمص شہر کی فضا میں اسرائیلی حملے کو پسپا کر دیا۔

میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت میں وسطی علاقے میں بعض مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

بعد ازاں سرکاری میڈیا نے اسرائیلی حملے میں دو شہریوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔