.

اینالینا بیربوک جرمنی کی پہلی خاتون وزیر خارجہ ہوں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جرمنی میں The Greens سیاسی جماعت نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کی شریک چیئرپرسن اینالینا بیربوک نئی حکومت میں وزارت خارجہ کا قلم دان سنبھالیں گی۔ اس طرح وہ ملکی تاریخ میں وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن جائیں گی۔

دی گرینز پارٹی نے حالیہ انتخابات میں بیربوک کو چانسلر کے منصب کے لیے نامزد کیا تھا۔ تاہم وہ اس مقصد کو پانے میں ناکام رہیں۔

اینا لینا بیربوک ،،، سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ ہائکو ماس کی جگہ لیں گی۔ اس طرح وہ جرمنی کی تاریخ میں اس منصب کو سنبھالنے والی کم عمر ترین شخصیت بھی بن جائیں گی۔

بیربوک اس قبل واضح کر چکی ہیں کہ یورپی یونین کو جرمنی کی مضبوط اور فراخی کی حامل مگر سرگرم خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے"۔

واضح رہے کہ بیربوک ،،، چین اور روس کے حوالے سے زیادہ سخت مواقف رکھتی ہیں۔