اسکندریہ میں سونامی کے خوفناک مناظر،لوگ میں خوف وہراس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے مختلف شہروں بالخصوص ساحلی شہر اسکندریہ میں آنے والے سونامی طرز کے طوفان نے خوف وہراس کی فضا پیدا کردی۔

خوفناک سمندری طوفان اور پانی کی لہروں نے راہ میں آنے والی گاڑیوں، درختوں اور یگر ہرچیز کو دھکیل دیا۔

سمندری لہریں 5 میٹر تک بلند ہوئیں جب کہ ہوا کی رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی۔ اس کے ساتھ درمیانے اور نچلےبادلوں اور بارش کے باعث درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

اسکندریہ گورنری کی انتظامیہ سمندری طوفان کا مقابلہ کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے۔ پانی میں پھنسی کاروں کو نکالنے کے لیے واٹر سکشن کاروں اور کرینوں کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو لے جانے کے لیےایمبولینسوں کا انتظام کیا گیا۔

مصر کی متعدد گورنریوں میں خراب موسم کی لہر کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی آمد ورفت میں خلل پڑا اور بعض مقامات پر ٹریفک بھی معطل ہوگئی۔

اس سلسلے میں مصری حکام نے انتہائی ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے بحالی کے ہرممکن اقدامات کیے۔

قبل ازیں اسوان گورنری میں موسلا دھار بارش کی ایک لہر کی زد میں آیا جس کے نتیجے میں بچھو نمودار ہو گئے جس سے 3 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں