بھارت میں کووِڈ-19 کی اومیکرون قسم کے ابتدائی دوکیسوں کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت نے کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پہلے دو کیسوں کی تصدیق کی ہے۔

بھارت کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی ریاست کرناٹک میں ان دونوں کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس نے مزید بتایا ہے کہ دونوں افراد بیرون ملک سے آئے تھے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ کس ملک سے بھارت لوٹے ہیں۔

محکمہ صحت کے ایک افسرلاو اگروال نے بتایا کہ دونوں افراد کےرابطے میں آنے والے تمام افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور ان کا بھی کروناوائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

اومیکرون قسم سے پیدا ہونے والے خطرے کے ردعمل میں بھارت پہلے ہی کم سے کم 12 ’’خطرے‘‘والے ممالک اور چھے’’غیر معمولی خطرے ‘‘ والے ممالک کی درجہ بندی کر چکا ہے۔

بھارت کی بعض ریاستوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر بین الاقوامی آمد پر سخت پابندیوں کا نفاذ کردیا ہے اور اس ضمن میں رہ نما ہدایات جاری کی ہیں۔ان میں جنوبی افریقا، بوٹسوانا اور ہانگ کانگ سے آنے والوں کے لیے کووِڈ-19 کا لازمین ٹیسٹ شامل ہے اور اس کی رپورٹ منفی ہونی چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں