2022 میں امدادی سرگرمیوں کی تکمیل کے لئے 41 ارب ڈالر درکار ہیں: اقوام متحدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اسے سنہ 2022ء میں عالمی سطح پر امدادی سرگرمیوں، کرونا وباء کے اثرات، موسمیاتی تبدیلیوں اور قحط کے اثرات سے لوگوں کو بچانے کے لئے 41 ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی۔

اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی OCHA 'اوچا' کے مطابق اگلے سال 27 کروڑ 40 لاکھ افراد کو کسی نہ کسی شکل میں امداد کی ضرورت ہو گی۔ اس تعداد کے مطابق دنیا میں ہر 29 میں سے ایک شخص کو امداد کی ضرورت ہے۔

یہ تعداد پچھلے سال کی ریکارڈ توڑ تعداد سے بھی 17 فی صد زیادہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں