مغربی مآرب سے حوثیوں کو نکالنے کے لیے شدید لڑائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمنی فوج نے جمعرات کو کہا ہے کہ عوامی مزاحمت کی حمایت سے مآرب گورنری کے مغرب میں المشجح اور الکسارا محاذوں پر حوثی ملیشیا کو شکست دینے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے۔

یمنی فوج کے میڈیا سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ فوج کے توپ خانے نے مآرب کے مغرب میں الگ الگ مقامات پر حوثی ملیشیا کی بیرکوں اور ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

یمنی فوج نے جمعرات کو صعدہ گورنری میں آل ثابت محاذ میں ایرانی حمایت یافتہ باغی ملیشیا کی دراندازی کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔

نیشنل آرمی میں فالکنز بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد القطریفی نے کہا کہ آل ثابت محاذ میں فوجی دستوں نے فوج پر حوثی باغیوں اور دہشت گرد عناصر کے گروپوں کی طرف سے کی جانے والی دراندازی اورحملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

ایک فیلڈ ملٹری ذرائع نے بتایا کہ عوامی مزاحمت کی حمایت سے فوجی دستے بیہان اور اسیلان کے محاذوں پر متعدد علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئے۔ یمنی فوج کے میڈیا سینٹر کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی کہ لڑائی کے نتیجے میں 40 سے زائد حوثی ملیشیا کے ارکان ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں