عرب اتحاد کی مآرب میں گیارہ کارروائیاں،مزید 60 حوثی جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عرب اتحاد نے یمن کے شمالی صوبہ مآرب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف 11 الگ الگ فضائی کارروائیاں کی ہیں۔ان کے نتیجے میں میں 60 حوثی جنگجو ہلاک اور ان کی سات فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

مآرب میں مختلف محاذوں پر جنگی کارروائیوں کے ذمے دار یمن کے تیسرے فوجی علاقے کے کمانڈر نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے حالیہ دنوں میں حوثیوں کے خلاف مختلف محاذوں پرنمایاں پیش قدمی کی ہے۔

میجر جنرل منصورثوابہ نے العربیہ کو بتایا کہ یمنی فوج نے گذشتہ دوروز میں بیہان، اوسیالان اور حریب میں پیش قدمی کی ہے اور اس نے بیہان اور حریب کے درمیان حوثیوں کی سپلائی لائن منقطع کردی ہے۔

عرب اتحاد نے قبل ازیں ہفتے کے روز یہ اطلاع دی تھی کہ اس نے صنعاء کے جنوب میں ایک بیلسٹک میزائل لانچرکو فضائی بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔اس حملے میں حوثیوں کی مدد کرنے والے ’’ماہرین‘‘کا ایک گروپ ہلاک ہوگیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں