قذافی کی بیوہ اور بچے سلامتی کونسل کی پابندیوں سے آزاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ویب سائٹ نے جمعہ کو لیبیا کے سابق رہ نما معمر قذافی کی بیوہ اور ان کے دو بچوں پر عاید سفری پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایک غیر معمولی قدم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سفری پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق قذافی کی سابق اہلیہ صفیہ فرکش، ان کی بیٹی عائشہ قذافی اور ان کے بڑے بھائی محمد قذافی پر ہوگا۔ ان تینوں نے دوسرے ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کر رکھی ہے۔

زوجہ معمر قذافی صفية فركاش
زوجہ معمر قذافی صفية فركاش
معمر قذافی کے بڑے بیٹے محمد القذافي
معمر قذافی کے بڑے بیٹے محمد القذافي
عائشة القذافي
عائشة القذافي

سلامتی کونسل میں31 مئی 2022 تک 6 ماہ کی مدت کے لیے پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ ان لوگوں کو مخصوص مدت کے دوران انسانی مقاصد کے لیے سفر کرنے کا حق حاصل ہے۔

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سفری پابندی سے استثنیٰ اس شرط پر فراہم کیا جاتا ہے کہ شناخت شدہ افراد سفر سے ایک ماہ پہلے اور سفر کے بعد ایک ماہ کے اندر ان کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔

قذافی کی بیوہ اور بیٹوں پر سفری پابندیاں گذشتہ جون میں 6 ماہ کی مدت کے لیے ہٹا دی گئی تھیں۔ جب کہ ان کی سفری پابندی 30 نومبر تک بحال ہونا تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں