ولی عہد کے دورے سے قبل سعودی اورعُمانی کمپنیوں کے درمیان 13 سمجھوتوں پردست خط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اور عمان نے مختلف منصوبوں پرمشترکہ کام کے لیے مفاہمت کی تیرہ یادداشتوں پر دست خط کیے ہیں۔ان کے تحت مختلف شعبوں میں دوطرفہ منصوبوں کونجی کمپنیوں کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

عُمان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے خبردی ہے کہ منرلز ڈویلپمنٹ کمپنی نے کان کنی کے شعبے میں تلاش اور ترقی کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے سعودی معدن کمپنی کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دست خط کیے ہیں۔

عمانی اوکیوگروپ نے سعودی اے سی ڈبلیو اے پاور، ایئر پروڈکٹس، آرامکو ٹریڈنگ اور ایس اے بی آئی سی کے ساتھ مفاہمت کی تین یادداشتوں پردست خط کیے ہیں۔

مسقط اسٹاک ایکس چینج کا اسٹاک مارکیٹ کے کاموں اور کمپنیوں کے دُہرے اندراج میں تعاون کے لیے سعودی تداول گروپ کے ساتھ ایک سمجھوتا طے پایا ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جی سی سی سربراہ اجلاس سے قبل سوموار کو خلیجی دورے کا آغاز کیا ہے۔وہ سلطنت عمان ،متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور کویت جائیں گے۔خلیج تعاون کونسل کا سربراہ اجلاس رواں ماہ الریاض میں ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں