اسکندریہ میں آتش زدگی، جلتے انگارے راہ گیروں پرآگرے: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں شہری تحفظ کے دستوں نے اتوار کی صبح سویرے اسکندریہ میں سموحا کے علاقے میں میڈیکل سنٹر کی ایک منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسکندریہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو سموحا کے طبی مرکز میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اس وقت کی معلومات میں بتایا گیا تھا کہ آگ کے جلتے انگارے سڑک سے گذرنے والے راہ گیروں پر گرے۔

واقعے کے بعد فوری طور پرفائر فائٹنگ فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ فوری امدادی آپریشن کے باعث میڈیکل سینٹر مرکز کے کمروں اور فرش تک آگ پھیلنے کو روک دیا گیا۔

معائنے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ آگ شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں لگی۔ آگ لگنے کی اطلاع پر ایمرجنسی سروسز اور ایمبولینس سروسز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور طبی مرکز سےمریضوں کو خالی کرلیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں