یمن اور حوثی

حوثیوں کے حملوں کی مذمت اور سعودی عرب کے امن کی حمایت کرتے ہیں: واشنگٹن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ واشنگٹن حوثیوں کی جانب سے دہشت گرد حملوں کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے باور کرایا کہ امریکا ،،، سعودی عرب کے امن کا حامی ہے۔

پرائس کے مطابق حوثی ملیشیا یمن میں سفارتی حل کی پیش رفت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

اس سے قبل سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیر جنرل ترکی المالکی نے اعلان کیا تھا کہ سعودی شاہی فضائیہ کی دفاعی فورس نے پیر کی شام دارالحکومت ریاض کی سمت آنے والا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا۔ یہ میزائل ایران نواز حوثی ملیشیا نے داغا تھا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق المالکی نے بتایا کہ تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے بعض رہائشی علاقوں میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے غیر ذمے دارانہ رویہ سامنے آیا ہے۔ ملیشیا نے شہری تنصیبات اور شہریوں کو منظم اور دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ یہ امر بنیادی انسانی اصولوں کے منافی اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں