سعودی عرب اورعمان کے درمیان پہلابراہِ راست زمینی رابطہ بحال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اورعمان نے منگل کے روز دونوں خلیجی ہمسایوں کے درمیان پہلی براہ راست زمینی گذرگاہ کھول دی ہے۔

دونوں ملکوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اورایک بیان میں کہا ہے کہ 725 کلومیٹرطویل عمانی، سعودی شاہراہ کا افتتاح دونوں ممالک کے شہریوں کی ہموار نقل و حرکت اور سپلائی چین کو مربوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ مملکت کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ(پی آئی ایف) عمان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔اس ضمن میں سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پرمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے سمجھوتے طے پائے ہیں۔

عمان اور سعودی عرب کی سرکاری اور نجی فرموں نے سوموار کو مفاہمت کی 13 یادداشتوں پر دست خط کیے تھے۔ان کی مالیت 30 ارب ڈالر ہے اور ان کے تحت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں