سعودی تداول گروپ کاالریاض اسٹاک مارکیٹ میں اندراجی قیمت سے10فی صد زیادہ سے آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ (بورس) کےمالک اور آپریٹرسعودی تداول گروپ کے حصص نے بدھ کے روز الریاض اسٹاک مارکیٹ میں اپنی اندراجی قیمت سے قریباً 10 فی صد سے بھی زیادہ پرآغازکیا ہے۔

تداول کے حصص کی قیمت گذشتہ ہفتے رینج میں سب سے اوپر105 ریال (27.99 ڈالرفی حصص) تھی۔بدھ کے روز 115۰4ریال پر اس کے کاروبار کا آغاز ہوا تھا۔ دوپہر کے وقت یہ 117۰60 ریال میں کاروبارکررہا تھا۔

سعودی تداول گروپ نے ابتدائی عوامی پیش کش (آئی پی او) کے ذریعے 3.78 ارب ریال (1.01 ارب ڈالر) اکٹھے کیے ہیں اور اس کے حصص داران کی تعداد 121 گنا زیادہ رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں