یمن اور حوثی

’سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے امن مساعی کی نفی کا ثبوت ہیں‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں امریکی مشن نے پیر کو ریاض پر حوثیوں کے حملے کی "سخت ترین الفاظ میں" مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کے حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن کے لیے تیار نہیں ہیں۔

امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا سعودی عرب کی سرزمین پر ڈرون حملوں سے حوثیوں کے جنگی عزائم کا کھل کر اظہار ہوتا ہے۔ وہ امن کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ہم سعودی عرب کی سلامتی کی حمایت کےعزم کا اعادہ کرتے ہیں اور سعودی اتحادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ایک بار پھر حوثیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تشدد بند کریں۔انسانی امداد کی بلا تعطل تقسیم کی اجازت دیں، اقوام متحدہ کی سرپرستی میں سفارتی کوششوں میں حصہ لیں، تنازعات کو ختم کریں اور یمنی عوام کو امن اور سکھ کا سانس لینے کا موقع دیں۔

منگل کے روزاتحادی فوج کی مشترکہ کمان نے یمن میں حوثیوں کے تباہ ہونے والے ڈرون کے ملبے کی تصاویر کا ایک سیٹ شائع کیا جسے یمن کی سرزمین پر مار گرایا گیا تھا۔

منگل کی صبح عرب اتحاد نے صنعا میں قانونی فوجی اہداف پر بمباری کا اعتراف کیا تھا۔ عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ ہم نے صنعا کے اندر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے منسلک مقامات کو تباہ کر دیا

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں