سعودی ولی عہدشہزادہ محمد کی خلیجی ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں بحرین آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خلیجی ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں جمعرات کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں پہنچ گئے ہیں۔

انھوں نے اپنی آمد کے فوری بعد بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان شاندار دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وہ اسی ماہ الریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سالانہ سربراہ اجلاس سے قبل خطے کے ملکوں کا دورہ کررہے ہیں۔اس سے پہلے انھوں نےدوحہ میں امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی تھی۔

منامہ میں سعودی عرب ،بحرین رابطہ کونسل کا بھی اجلاس ہوا ہے۔اس میں دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے اموراور ان کے درمیان سیاست ، معیشت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کوفروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے گذشتہ سوموار سلطنت آف عُمان سے اس دورے کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات گئے تھے جہاں انھوں نے اماراتی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اورعالمی امور پرتبادلہ خیال کیا تھا۔انھوں نے دبئی ایکسپو2020ء کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے یواے ای اور سعودی عرب کے پویلین ملاحظہ کیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں