عرب اتحاد نے صنعا میں حوثیوں کا ڈرون گودام تباہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں سرگرم عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صنعا میں الثورہ ڈائریکٹوریٹ کے ایک مقام پر ڈرون کے ذخیرے اور بنی الحارث میں ڈرون لانچ کرنے سے منسلک فوجی مواصلاتی نظام کو تباہ کر دیا۔

عرب اتحاد نے صنعا کے آس پاس کے پہاڑی علاقے میں میزائلوں اور ڈرونز کے خفیہ مراکز کو بھی تباہ کر دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو کولیٹرل نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

اس سے پہلے اتحاد نے صنعاء میں جائز فوجی اہداف پر فضائی حملوں کا اعلان کیا۔ یہ کارروائی شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے خطرے اور معاندانہ رویے کے جواب میں کی گئی۔

اتحاد نے شہریوں سے کہا کہ وہ صنعاء میں نشانہ بنائے گئے مقامات پر اکٹھے نہ ہوں اور نہ ہی ان کے قریب جائیں۔ نیز یہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے روایتی قوانین کے مطابق ہے۔

یمن میں قانونی حیثیت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے بدھ کے روز حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجے گئے دو ڈرون روکنے کے بعد تباہ کردیے اور ان کے ملبے کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں