قطر کے ساتھ ہماری بات چیت تعلقات کی گہرائی کی مظہر ہے: سعودی ولی عہد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ دوحہ میں امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ان کی بات چیت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی گہرائی کی مظہر ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد نے شیخ تمیم کو بھیجی گئی ایک کیبل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی قیادت میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش پرزوردیا ہے۔

سعودی ولی عہد کی کیبل دوحہ میں مذاکرات کے اختتام کے بعد سامنے آئی ہے۔ وہ دسمبرکے وسط میں الریاض میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس سے قبل خلیجی ریاستوں کا دورہ کررہے ہیں۔

اس سے قبل جمعرات کوسعودی ولی عہد اورامیرقطرشیخ تمیم نے دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم کا دورہ کیا جوفیفا ورلڈ کپ ٹورنا منٹ کی میزبانی کے لیے تیار کیے جانے والے بہت سے کھیل کے میدانوں میں سے ایک ہے۔

سعودی ولی عہد عمان ،متحدہ عرب امارات اورقطر کا دورہ مکمل کرچکے ہیں اور وہ جمعرات کو بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے ہیں۔انھوں نے دوحہ کے لیے مختصر پرواز سے قبل بدھ کودبئی میں ایکسپو2020ء کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے یواے ای اور سعودی عرب کے پویلین دیکھے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں