یمن اور حوثی

یمن : تعز میں نئے علاقے آزاد ، حوثیوں کا بھاری جانی نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں مغربی ساحل پر تعینات مشترکہ افواج نے کل جمعرات کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ مغربی صوبے تعز میں جبل قبنہ اور حدیجہ اور الطفیلی کے دیہات کو آزاد کرا لیا گیا۔ علاوہ ازیں مقبنہ ضلع کے شمال میں حوثیوں کے چُنگی چیک پوائنٹ پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔

مشترکہ افواج نے حوثیوں کے خلاف لڑائی میں مختلف نوعیت کے بھاری اور درمیانے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ اس دوران میں ایران نواز ملیشیا کے درجنوں ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے اور بڑی تعداد میں عسکری ساز و سامان تباہ ہو گیا۔

یمنی مشترکہ افواج کے میڈیا سیل کی جانب سے اُن مقامات کے وڈیو کلپ جاری کیے گئے ہیں جن کو حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرایا گیا۔

یاد رہے کہ مشترکہ افواج نے گذشتہ دو روز کے دوران میں تعز صوبے کے ضلع مقبنہ میں 9 دیہات آزاد کرا لیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں