’’ہم سب برابر انسان ہیں‘‘ عالمی انسانی حقوق کے دن کا پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن ہر سال 10 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے کا آغاز 1948ء میں 'یونیورسل ڈکلریشن آف ہیومن رائٹس‘ کے عنوان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایماء پر ہوا تھا۔

انسانی حقوق کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی اس دستاویز کا دنیا کی 500 سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔

اس اعلامیے میں دنیا کے ہر ایک انسان کو بلا امتیاز تمام بنیادی اور ناگزیر حقوق ملنے کو یقینی بنانے کی بات کی گئی ہے، خواہ اُس کا تعلق کسی نسل، رنگ، مذہب، جنس، زبان، سیاسی یا دیگر وابستگی، قومی یا معاشرتی حیثیت اور املاک سے ہو۔

یہ دن اقوام متحدہ سے انسانی حقوق کے اسی عالمی منشور کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ پاکستان سمیت ممبر ممالک نے اس پر دستخط کر کے عمل درآمد کی ضمانت دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں