سعودی عرب:بجٹ 2022ء میں فاضل رقم زرِمبادلہ کے ذخائربڑھانے میں استعمال کی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدعان نے العربیہ کو ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ مالی سال 2022ءکے بجٹ میں کسی بھی فاضل رقم کو زرِمبادلہ کے ذخائرمیں اضافے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

الجدعان نے واضح کیا ہے کہ فی الحال مملکت کے مرکزی بنک سے اضافی رقومکوخود مختاردولت فنڈ میں منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اوروہ آیندہ برسوں میں سرکاری سرمایہ کاری فنڈ سے منافع کی تقسیم کی توقع نہیں کرتے ہیں۔

دریں اثناء خود مختاردولت فنڈ کے گورنر یاسرالرمیان نے نئے مالی سال کے بجٹ کے سلسلے میں منعقدہ فورم میں بتایا ہے کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) 2025 تک ملکی معیشت میں ایک کھرب ریال (266.57 ارب ڈالر) تک کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔

سعودی عرب نے اتوار کے روز اس توقع کا اظہارکیا تھا کہ وہ آیندہ سال قریباً ایک عشرے میں پہلی مرتبہ اپنا پہلا فاضل بجٹ پیش کرے گا کیونکہ وہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوامی اخراجات کومحدود کرنے کا ارادہ رکھتا ہےاوراس اقدام کی وجہ سے کرونا وائرس کی وَبا کے ملکی معیشت پر منفی اثرات کے باوجودسرکاری خزانے کو دوبارہ بھرنے میں مدد ملی ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین معیشت نے یہ پیشین گوئی کی تھی کہ 2022 میں سعودی عرب کا بجٹ خسارہ کم ہوکر 52 ارب ریال (13.8 ارب ڈالر) رہ جائے گا جبکہ 2021 میں یہ 85 ارب ریال تھا۔

تیل کی قیمتوں میں بہتری اور عالمی سطح پرکرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کے پیش نظر سعودی عرب کے متوقع اور حقیقی بجٹ اعدادوشمار کے حوالے سے مثبت توقعات غالب ہیں جس کی مثبت عکاسی تیل کی طلب میں حالیہ اضافے اور تجارتی منڈیوں کی سرگرمیوں میں اضافے سے ہوئی ہے۔

مالیاتی ماہرین نے پیشین گوئی کی ہے کہ سعودی عرب کے 2021 کے بجٹ میں گذشتہ آٹھ سال میں سب سے کم مالی خسارہ متوقع ہے اوراس کا متوقع اعلان بنیادی طور پر تیل کی قیمتوں میں 2020 کی سطح سے اضافے کی بدولت ہے۔اس میں اپریل 2020 کی قیمتوں میں 16 ڈالرفی بیرل کااضافہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ نومبرمیں ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے سعودی عرب کے آؤٹ لک کو’’منفی‘‘سے ’’مستحکم‘‘کر دیا تھا اور کہا تھا کہ امکان ہے کہ حکومت مالیاتی قیود کو محفوظ رکھتے ہوئے 2020 کے قرضوں میں اضافے کا زیادہ تر حصہ واپس لے لے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں