شام : دیر الزور میں امریکی چھاتا بردار کارروائی ، متعدد افراد زیر حراست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی فوج نے آج پیر کو علی الصبح شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں ایک وسیع چھاتا بردار کارروائی کی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA کے مطابق امریکی فوجیوں نے دیر الزور کے شہر البصیرہ میں متعدد شہریوں کو اغوا کر لیا۔ چھاتا بردار کارروائی میں امریکی فوجیوں کو سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کی معاونت حاصل تھی۔ اس دوران اندھا دھند شدید فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے 3 شہری ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب دیر الزور میں چھاتا بردار کارروائی میں 3 افراد کی ہلاکت اور دیگر متعدد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ المرصد کے مطابق یہ کارروائی داعش کے خلاف سرگرم بینن الاقوامی اتحاد نے کی۔

المرصد نے مزید بتایا کہ چھاتا برداروں کے اتارے جانے کے بعد لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے اعلان کیا گیا کہ علاقے کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا کہ مطلوب افراد خود کو حوالے کر دیں۔

شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹروں نے رواں ماہ 7 دسمبر کو بھی سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی معاونت سے دیر الزور کے قصبے الشحیل میں چھاتا بردار کارروائی انجام دی تھی۔ اس دوران میں متعدد شہریوں کو حراست میں لے کر انہیں نامعلوم مقام کی طرف لے جایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دیر الزور صوبہ عراق کے ساتھ سرحد پر واقع ہے۔ یہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے واسطے تزویراتی امداد کا راستہ ہے۔ اسی راستے سے شامی صدر بشار الاسد کی حمایت کے لیے باقاعدگی کے ساتھ کمک شام بھیجی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں