عُمان میں کوِوڈ-19 کی اومیکرون شکل کے پہلے دوکیسوں کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیجی ریاست عُمان کی وزارتِ صحت نے کووِڈ-19 کی اومیکرون شکل کے پہلے دو کیسوں کی تشخیص کا اعلان کیا ہے۔

عُمان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی اس اطلاع سے قبل پیر ہی کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اومیکرون قسم میں مبتلاپہلے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی محققین نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ فائزر اور بائیواین ٹیک کی کووِڈ-19 کی ویکسین کی تین خوراکیں نئی اومیکرون قسم کے خلاف نمایاں تحفظ فراہم کرتی ہیں۔انھوں نے اس ویکسین کی ابتدائی کلینیکی جانچ کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔

ان کا یہ جائزہ ہفتے کے اوائل میں بائیواین ٹیک اورفائزر کے پیش کردہ نتائج کے مشابہ ہے۔یہ ایک ابتدائی اشارہ تھا کہ ویکسین کی تیسری تقویتی خوراک نئی شناخت شدہ قسم کی انفیکشن سے بچانے کے لیے کلیدی کردارادا کرسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں