میکس ورسٹپین ابوظبی گراں پری جیت کرفارمولاون عالمی چیمپئن شپ کے فاتح قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ریڈبل کے میکس ورسٹپین نے اتوار کو آخری اوور ٹیک کے ساتھ ابوظبی گراں پری جیت لی ہے۔وہ اپنا پہلا فارمولا ون ٹائٹل جیت کرعالمی چیمپئن ٹھہرے ہیں۔ انھوں نے اپنے حریف لیوس ہیملٹن کو ریکارڈ آٹھواں تاج جیتنے سے محروم کردیا ہے۔

ہیملٹن کی مرسیڈیز ٹیم نے مسلسل آٹھویں سال کنسٹرکٹرز کا ٹائٹل جیتا لیکن 24 سالہ ورسٹپین نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ایک اور ڈبل نہیں ہوگی۔

سیزن کے اختتام پر ہونے والی یہ دوڑ ایک بحث کے ساتھ شروع اور ختم ہوئی ہے- ایک طرف خوشی کے آنسو اور دوسری طرف غصہ تھا۔مرسیڈیزکے ریس ڈائریکٹر مائیکل ماسی غصے میں تھے کیونکہ ڈرائیوروں کا ٹائٹل چیک پرچم کے اتنے قریب آکرغائب ہوگیا ہے۔

ریڈ بل کاکہناتھا کہ انھیں جیتنے کے لیے ایک معجزے کی ضرورت ہے کیونکہ ہیملٹن ٹائٹل کی طرف بڑھ رہے تھے اور دیر سے حفاظتی کار کی مداخلت نے صرف یہی موقع فراہم کیا تھا۔

نئے ٹائروں پرڈچ ڈرائیور ورسٹپین نے ایک ریسنگ فرق کے ساتھ دوڑ ختم کی اور ہیملٹن کو شکست سے دوچارکیا ہے۔

پہلے ڈچ عالمی چیمپئن نے کہاکہ ’’یہ پاگل پن ہے‘‘۔ انھوں نے ہیملٹن کے ساتھ پوائنٹس پر پول پوزیشن پردن کا آغاز کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ’’ یہ ناقابل یقین لوگ ہیں! کیا ہم مزید 10-15 سال تک ایک ساتھ ایسا کرسکتے ہیں‘‘۔

ٹیم کے باس کرسچئن ہارنر نے کہا کہ ہمیں تھوڑی سی قسمت کی ضرورت تھی اور ہمیں سب کچھ مل گیا ہے۔ورسٹپین نے ہیملٹن کی آٹھ کامیابیوں کے مقابلے میں دس فتوحات کے ساتھ سیزن کا اختتام کیا ہے۔فراری کے کارلوس سینز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں