گھریلو ناچاقی کا خوفناک انجام، شوہر نے بیوی قتل کرکے خود کشی کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں ایک شخص نے بیوی کے ساتھ مسلسل گھریلو تنازع کے بعد پہلے بیوی کو قتل کیا۔ اس کے بعد خود ایک کثیر منزلہ عمارت سےخود کشی کرکے اپنی جان بھی لے لی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے۔ ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو ایک کثیر منزل عمارت کی گیارہویں منزل سے کود کو خود کشی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو خود کشی کرنے والے شخص کے ہمسائیوں نے بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا تھا۔

مصری قلیوبیہ گورنری کے سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ میں فوجداری تحقیقاتی محکمے کی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرنے والا ایک انجینییر ہے جو گھریلو ناچاقی کے ساتھ ذہنی امراض کا بھی شکار تھا۔اس نے خود کو اس عمارت کی 12ویں منزل سے گرا دیا جہاں وہ رہتے تھے۔ یہ واقعہ شبرا الخیمہ کے بدر شہر میں پیش آیا۔

تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم 37 سالہ بے روزگار انجینیر تھا۔ اس سے قبل وہ دماغی امراض اور نشے کی لت کے علاج کے لیے ایک نفسیاتی کلینک میں داخل رہا۔ اس کے تین بچے ہیں۔

تفتیش میں بتایا گیا کہ پولیس اور استغاثہ کی تحقیقات میں بیوی کے بھائی سے پوچھ گچھ کے بعد پتا چلا کہ اس سے قبل اس کے بہنوئی کو نفسیاتی کلینک میں دماغی امراض اور نشے کے علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔ اس نے اپنی 37 سالہ بیوی کو چاقو کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا اور اس خود کثیر منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں