یمن اور حوثی

عرب اتحاد کی مآرب اورالجوف میں 31 اہدافی کارروائیاں،210 حوثی جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عرب اتحاد نے یمن کی دوگورنریوں مآرب اور الجوف میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف 31 فضائی کارروائیاں کی ہیں اور ان میں حوثی ملیشیا کے 210 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

عرب اتحاد نے منگل کے روز ایک بیان میں فضائی حملوں میں حوثی جنگجوؤں کی ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں اہدافی کارروائیوں کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کی 20 فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

اس کے علاوہ عرب اتحاد کی فضائی افواج نے آج یمن کی فضائی حدود میں حوثی ملیشیا کے چھوڑے چارڈرون بھی تباہ کر دیے ہیں۔ عرب اتحاد نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر کے مغربی ساحل پر حوثیوں کی ایک فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔اس نے ان علاقوں میں یمنی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت پرزوردیا۔

حالیہ دنوں میں اتحاد نے ملیشیا کے خلاف متعدد حملے کیے ہیں۔حوثی جنگجو گذشتہ کئی مہینوں سے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور صوبہ مآرب میں ہزاروں بے گھرافراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

یمنی فوج عوامی مزاحمت اور قبائلیوں کی حمایت سے گذشتہ کئی ہفتوں سے مآرب کے مختلف محاذوں پرحوثی ملیشیا کے خلاف لڑ رہی ہے اوراس نے ملیشیا کوبھاری مادی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔

رواں سال کے آغاز (فروری 2021) سے حوثیوں نے مآرب میں شہری آبادی اور بے گھر افراد کو نشانہ بنایا ہے اوران پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں شہریوں ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں