العربیہ چینل الیکسا کی عربی زبان میں خبروں کی آواز بن گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ نیوزنیٹ ورک نے ایمازون کی ورچوئل صوتی معاون ٹیکنالوجی الیکسا کے ساتھ اپنی خبری نشریات کے سلسلے میں اشتراک قائم کیا ہےاور اب الیکسا العربیہ کی عربی زبان میں نئی شروع ہونے والی نیوز سروس کی آواز ہے۔

العربیہ کے جنرل منیجرممدوح المہینی نے بتایا ہے کہ ’’اسمارٹ ورچوئل وائس اسسٹنٹ آپ کو العربیہ کے پیش کنندہ کی مدد سے اہم ترین خبروں تک رسائی کی اجازت دے گا اور آپ کو تازہ علاقائی اور بین الاقوامی خبروں سے بھرپورایک مختصر بلیٹن فراہم کرے گا‘‘۔

المہینی نے کہا کہ الیکسا اور العربیہ نے روزانہ نیوزلیٹرز کے لیے وائس سروس فراہم کرنے پررضامندی ظاہر کی ہے۔ الیکسا نے اپنے صارفین کو عربی زبان میں خبریں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ موسیقی بجانے، آڈیو کتابیں چلانے، موسم کی معلومات، ٹریفک اور کھیلوں تک رسائی کے لیے دیگرصوتی ہدایات بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گذشتہ ہفتے ایمازون نے باضابطہ طور پرالیکسا کو مشرق اوسط میں متعارف کرایا تھا۔اس کا آغاز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ہوا تھا۔

ورچوئل صوتی معاون الیکسا اب عربی میں بات کر سکتا ہے اور خطے کی مقامی بولیوں کو سمجھتا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ ورچوئل وائس اسسٹنٹ ثقافتی حوالوں کو بھی سمجھ سکتا ہے۔مثال کے طور پرالیکسا ٹیکنالوجی گاہکوں کو بتا سکتی ہے کہ اگلی نماز کا وقت کب ہے یا اگلی عید کب آئے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں