سعودی شاہ سلمان کی بحرین کے50ویں قومی دن پرشاہ حمد کومبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے بحرین کے شاہ حمدبن عیسیٰ آل خلیفہ کو ان کے ملک کے پچاسویں قومی دن پر نیک خواہشات پرمبنی مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں شاہ حمد کی صحت اورخوشی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے اور بحرین کے عوام کی مستقل ترقی اورخوش حالی کی خواہش ظاہرکی ہے۔

سعودی شاہ نے دونوں ممالک کے درمیان استوار شاندار دوستانہ تعلقات کی تعریف کی اور انھیں مزید فروغ دینے پرزوردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں شامل امارتوں کے حکمرانوں نے بھی شاہ حمد کو الگ الگ مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

یواے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید، امارت ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید، حاکم دبئی شیخ محمد بن راشدآل مکتوم اور وفاق میں شامل دوسری شمالی امارتوں کے حکمرانوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں شاہ حمد کو بحرین کے قومی دن پرمبارک باد پیش کی ہے۔

خلیجی جزیرہ ریاست 16 دسمبر کو اپنا قومی دن مناتی ہے۔1971ء میں اسی تاریخ کو اس کے پہلے حکمران شاہ عیسیٰ بن سلمان تخت نشین ہوئے تھے۔یادرہے کہ بحرین نے اگست 1971ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں