مصر اور خلیجی ممالک پر تنقید ، ترکی میں الاخوان کے ہمنوا چینل کی ویب سائٹ بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

الاخوان المسلمین تنظیم کے ہمنوا سیٹلائٹ چینل "الشرق" کے مالک ایمن نور کے مطابق انٹرنیٹ پر ان کے چینل کی ویب سائٹ اچانک طور پر بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے "نامعلوم عناصر اور ہیکر کمپنیوں" کو ویب سائٹ کی بندش اور ان کے ذاتی فون کو ہیک کرنے میں ملوث ہونے کا الزام دیا۔ الشرق سیٹلائٹ چینل کی نشریات ترکی کے شہر استنبول سے نشر ہوتی ہیں۔

جمعرات کی دوپہر مذکورہ چینل کی ویب سائٹ مکمل طور پر بند کر دی گئی۔ تاہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویب سائٹ ترکی کے حکام کی جانب سے بند کی گئی ہے۔ ان حکام نے ایمن نور کو خبردار کیا تھا کہ ترکی کی سرزمین سے نشر ہونے والے چینل پر مصر اور مصری ذمے داران پر کسی قسم کی تنقید نہیں کی جانی چاہیے۔

ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ترک حکام نے ایمن نور اور الشرق چینل کے ذمے داران پر زور دیا تھا کہ مصر اور خلیجی ممالک کو ضرر پہنچانے والی کوئی خبر نشر نہ کی جائے۔ ساتھ مطالبہ کیا گیا کہ چینل کی ویب سائٹ پر موجود ایسی تمام وڈیوز اور خبریں حذف کر دی جائیں جن میں مصر اور بعض خلیجی ممالک پر تنقید شامل ہے۔ تاہم ایمن نور نے ان ہدایات پر عمل درامد میں سستی کا اظہار کیا اور اس کا خمیازہ انہیں چینل کی ویب سائٹ کی بندش کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

الاخوان تنظیم نے مصر مخالف میڈیا سرگرمیوں کو لندن سے نشر ہونے والے سیٹلائٹ چینلوں کے ذریعے دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ فیصلہ ترکی کے حکام کی جانب سے اپنی سرزمین سے ان سرگرمیوں کی انجام دہی روک دیے جانے کے بعد سامنے آیا۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا تھا کہ ترکی مصر کے قریب آنے کے لیے اسی طرح ک اقدامات کرے گا جیسا کہ اس نے امارات کے حوالے سے کیے۔ مزید یہ کہ ترکی جلد ہی مصر میں اپنے سفیر کے تقرر کی حالت میں ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں