سال 2021 کے طویل ترین پورے چاند کے مناظر کا انتظار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یخ بستہ دسمبر کا چاند سال کا سب سے لمبا پورا چاند کہلاتا ہے۔ ہفتے کی شب 18 دسمبر کو نمودار ہوگا جو اسے شمالی نصف کرہ میں موسم سرما کے سالسٹیس سے پہلے آخری پورا چاند بنا دے گا۔

اگرچہ چاند آج ہفتے کی رات تک باضابطہ طور پر مکمل نہیں ہو گا لیکن یہ جمعہ کی شام سے پیر کی صبح (20 دسمبر) تک 3 دن تک مکمل نظر آئے گا، جو ناسا کے مطابق "پورے چاند کے ہفتے کا اختتام" ہوگا۔

صرف ایک دن بعد 21 دسمبر بروز منگل کو 15:59 GMT پر موسم سرما کی تبدیلی کا وقت ہوگا جب قطب شمالی سورج سے سب سے زیادہ جھکا یعنی 3.5 ڈگری پر ہوگا۔

اس وقت شمالی نصف کرہ میں رہنے والے موسم خزاں کو الوداع اور موسم سرما کو خوش آمدید کہہ سکتے ہیں جو کہ 20 مارچ 2022 تک ہوگا۔

موسم سرما میں سال کے کسی بھی دن سورج کی روشنی کی نمائش کا سب سے کم وقت ہوتا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں، جہاں ناسا کا ہیڈکوارٹر ہے سورج کی روشنی طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک صرف 9 گھنٹے 26 منٹ اور 12.9 سیکنڈ رہتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں