یواے ای میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں میں ایک مرتبہ پھراضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات میں کووڈ-19 کے یومیہ کیسوں میں ایک مرتبہ پھراضافہ شروع ہو رہا ہےجبکہ دنیا میں کرونا وائرس کی اومیکرون شکل کے تیزی سے پھیلنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

یواے ای کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کووِڈ-19 کے مجموعی طور پر 266 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

جمعہ کو کرونا وائرس کے234 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ جمعرات کو200 اور بدھ کو 148 کیسوں کی تشخیص ہوئی تھی۔

تاہم جمعہ 10 دسمبر کے بعد سے کووِڈ-19 سے کوئی اموات ریکارڈ نہیں کی گئی ہیں۔تب دوافراد ہلاک ہوئے تھے۔وبا کےآغاز سے اب تک متحدہ عرب امارات میں کووِڈ-19 کے مجموعی طورپر 743,852 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

دریں اثناء عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ کرونا وائرس کی اومیکرون شکل دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور زیادہ قوت مدافعت کی حامل آبادی والے ممالک میں بھی اس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ اومیکرون کرونا کے ڈیلٹاویرینٹ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بدھ کے روزکرسمس اور نئے سال کے لیے سماجی اجتماعات پر پابندیوں کا خاکاپیش کیا ہے اور اب 80 فی صد تک گنجائش کے ساتھ تقریبات منعقد کی جاسکتی ہے۔

یواے ای کے دارالحکومت ابوظبی نےامارت میں بہ ذریعہ سڑک آنے والے لوگوں کے لیے کچھ سرحدی کنٹرول بھی دوبارہ متعارف کرائے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں