عرب اتحاد کی یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف اہدافی کارروائیاں

آپریشن میں حوثیوں کی 11 فوجی گاڑیاں تباہ، کارروائی میں 80 دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں حوثی دہشت گردوں کے خلاف عرب اتحاد کا آپریشن جاری ہےـ اتحادی فورسز نے مارب اور الجوف ریجن میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 اہدافی حملے کیے۔

تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ عسکری آپریشن میں عرب اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی 11 عسکری گاڑیاں تباہ کی جبکہ آپریشن میں 80 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

عرب اتحادی فورسز کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے یمنی عوام کی زندگیاں خطرے میں ہیں جبکہ حوثیوں کی جانب سے مسلسل سعودی عرب کی سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان عبده مجلي
یمنی فوج کے ترجمان عبده مجلي

واضح رہے عرب اتحادی فورسز کی جانب سے جمعہ کی شب بھی مارب اور الجوف ریجن میں اہدافی کارروائیاں کرتے ہوئے حوثیوں کے ڈرون لانچنگ پیڈ کو بھی تباہ کیا گیا تھا جہاں سے وہ سعودی عرب پر دھماکہ خیز ڈرونز کے ذریعے حملے کرتے تھےـ

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں