کرونا وائرس

سعودی عرب:کووِڈ-19 ویکسین کی دوسری خوراک کے تین ماہ بعد تقویتی انجیکشن دستیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں کووڈ-19 ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے والے افراد اب تین ماہ کے بعد تیسری تقویتی خوراک لگواسکتے ہیں۔

سعودی عرب کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایا) نے اسی ہفتے کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسوں اورنئی شکل اومیکرون کے دنیا کے مختلف ملکوں میں تیزی سے پھیلنے کے بعد شہریوں اورمکینوں کو مملکت سے باہر’’غیر ضروری‘‘سفرسے گریز کی سفارش کی ہے۔

وقایا نے شہریوں اور مکینوں کو بالخصوص اومیکرون شکل کے زیادہ متاثرہ اور اعلیٰ خطرے کے حامل ممالک کے سفرسے گریز کی ہدایت کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مملکت میں لوگوں کو یکم فروری 2022ء سے تقریبات میں شرکت اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کے لیے کووڈ-19 کے خلاف ویکسین کی اضافی تقویتی خوراک لگوانا ہوگی اور ویکسین کا تیسرا انجیکشن نہ لگوانے افراد پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرسکیں گے اور نہ تقریبات میں شرکت کرسکیں گے۔

جن لوگوں نے ابھی تک تیسری خوراک نہیں لگوائی ہے،وہ ویکسین کی دوسری خوراک کے آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد فروری سے مملکت کی رابطہ ٹریسنگ ایپ توکلنا میں ’قوتِ مدافعت‘ کے حامل نہیں سمجھے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں