یمن اور حوثی

عرب اتحاد کا صنعاء میں ڈرونز اور گولا بارود کے گودام تباہ کرنے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے پیر کے روز ایک اعلان میں دعوی کیا کہ صنعاء میں حوثیوں کے زیر انتظام ڈرون طیاروں کی سرگرمیوں کے ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے گوداموں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اتحاد نے واضح کیا کہ بنی حارث کے ضلع میں ڈرون طیاروں کی اسمبلنگ کے دو ورکشاپس کے علاوہ ڈرون طیاروں اور ہتھیاروں کے ڈپوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

اتحاد کے مطابق شہریوں اور شہری تنصیبات کو محفوظ رکھنے کے لیے کارروائی کو مطلوبہ احتیاطی اقدامات کے ساتھ انجام دیا گیا۔

عرب اتحاد کے اعلان میں بتایا گیا کہ جازان میں شاہ عبداللہ ہوائی اڈے پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا گیا۔ یہ ڈرون طیارہ صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بھیجا گیا تھا۔

یمنی فوج
یمنی فوج

اس سے قبل عرب اتحاد کی جانب سے واضح کیا جا چکا ہے کہ "صنعا کے ہوائی اڈے کو شہریوں پر حملوں کے واسطے استعمال کرنے کے سبب ہمارے لیے قانونی طور پر عملی راستوں کو جواز حاصل ہو گیا ہے"۔

عرب اتحاد نے گذشتہ دنوں میں دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے عسکری ٹھکانے تباہ کرنے کی تصدیق کی تھی۔ ان ٹھکانوں میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے گودام اور فیکٹریاں شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں