مصر: اخوان کے قائم مقام مرشد عام کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کل اتوار کو مصر میں سپریم اسٹیٹ سیکیورٹی کریمنل کورٹ نے اخوان المسلمون کے قائم مقام مرشد عام محمود عزت کو غیر ملکی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی۔

پبلک پراسیکیوشن نے ملک کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ایرانی پاسداران انقلاب سے قریبی تعلق رکھنے والی غیر ملکی تنظیموں، یعنی حماس اور لبنانی حزب اللہ کےلیے جاسوسی کے جرائم کے ثبوت ملنے کےبعد محمود عزت کو سزا سنائی۔

ملک کے دفاعی رازوں کا افشا

پبلک پراسیکیوشن نے محمود عزت پر الزام لگایا کہ انہوں نے اہم دفاعی راز ای دوسرے ملک کو دیے۔ مصر کے مفاد کے خلاف کام کرنے والے گروپوں کے ساتھ تعاون کیا، دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کی، غزہ کے علاقے میں عسکری تربیت حاصل کرنے والوں کی سرپرستی اور اور مدد کی۔ تاکہ ان کی معاونت سے اخوان المسلمون کی بین الاقوامی تنظیم کو مضبوط بنایا جائے اور مصر کی سلامتی، استحکام اور خود مختاری کو نقصان پہنچایا جاسکے۔

گذشتہ سیشن میں اپنی درخواست میں پبلک پراسیکیوشن نے تصدیق کی تھی کہ محمود عزت جنوری 2011 میں اخوان کے منصوبوں کے لیے تنظیمی طور پر ذمہ دار تھے۔ اس دوران انہوں نے اخوان کارکنوں کو ریاست کے خلاف نفسیاتی جنگ ،افواہیں پھیلانے، آتشیں اسلحے کے استعمال اور املاک پر دھاوے بولنے کی تربیت دی گئی۔

ماسٹر مائنڈ

استغاثہ نے کہا کہ محمود عزت اخوان المسلمون کے فیصلوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ کیونکہ اس نے اخوان کے ساتھ مل کر مصر میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی۔ وہ جگہ جگہ میٹنگز اور کانفرنسوں میں منصوبہ بندی کرتے رہے۔ ان کا مقصد مصر کی ریاست پر قبضہ کرنا تھا جس کے لیے انہوں نے غیرمعمولی منصوبہ بندی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں