چلی میں 35 سالہ گیبریل بورک صدر منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی امریکی ملک چلی میں سابق طالب علم رہنما گیبریل بورِچ کو محض 35 برس کی عمر میں صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بورِچ نے ڈالے گئے کُل ووٹوں میں سے قریب 56 فیصد حاصل کیے۔ وہ بائیں بازو کے انتخابی اتحاد کی جانب سے امیدوار تھے۔ ان کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے حریف خوسے انتونیو کاست نے قریب 44 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

اپنے نتائج کے سبب ماہرین ان انتخابات کو چلی کے 1990ء میں جمہوریت کی طرف لوٹنے کے بعد سے اب تک کے اہم ترین انتخابات قرار دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں