کرونا وائرس

کویت میں2جنوری سے کووِڈ-19 ویکسین کی تقویتی خوراک لازمی قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت نے گذشتہ نوماہ کے دوران میں کووڈ-19 کے خلاف مکمل ویکسین لگوانے والےکسی بھی شخص کے لیے تیسری تقویتی خوراک لگوانالازمی قرار دے دیا ہے۔

کویتی حکومت کے مواصلاتی مرکزنے سوموار کو ایک ٹویٹ میں اس نئے فیصلے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اب بیرون ملک سے کویت آنے والے مسافروں کو10 دن تک گھرپرقرنطینہ کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔انھیں اپنی آمد کے 72 گھنٹےکےاندرکروناوائرس کاپی سی آرٹیسٹ کرانا ہوگا اور منفی رپورٹ آنے تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔

کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویکسین کی اضافی خوراک لگوانے کی پابندی 2جنوری سے نافذالعمل ہوگی۔

حکومت نے شہریوں اورمکینوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیرضروری سفرسے گریزکریں اور صحت کے تمام رہ نما اصولوں اور احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں