روس اور یوکرین

بحیرہ جاپان میں روسی آبدوز سے کروز میزائل داغا گیا : میڈیا رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی خبر رساں ایجنسی نے آج منگل کے روز بتایا ہے کہ بحیرہ جاپان میں ایک روسی آبدوز نے ایک ہزار کلو میٹر سے زیادہ دور ہدف پر کروز میزائل داغنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ کارروائی روسی خشکی پر تربیت کے لیے مختص علاقے میں کی گئی۔

مذکورہ ایجنسی نے پیسیفک ریجن میں روسی بیڑے کے حوالے سے بتایا کہ عسکری تربیت میں خفیہ نقل و حرکت اور جنگی بحری جہازوں، لڑاکا طیاروں اور ڈرون طیاروں کی جانب سے سپورٹ بھی شامل تھی۔

جاپان نے جنوبی کورال کے جزیرے پر خود مختاری کا مطالبہ کیا ہے جس پر روس کا کنٹرول ہے۔

واضح رہے کہ روس میں جنوبی کورال کے نام سے اور جاپان میں شمالی زمینوں کے نام سے پہچانے جانے والے چار جزائر کا دوسری جنگ عظیم کے بعد روس کی طرف سے الحاق کر لیا گیا تھا۔ جاپان اس الحاق کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں