ایران کی جوہری جارحیت بین الاقوامی امن تباہ کر رہی ہے : خلیجی برطانوی بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خلیجی ممالک اور برطانیہ کی جانب سے پیر کے روز جاری ایک بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ ایران کی طرف سے جوہری میدان میں جارحیت علاقائی اور بین الاقوامی امن کو تباہ کر رہی ہے۔

بیان میں مذکورہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ ویانا بات چیت ایرانی جوہری معاہدے کو بحال کرنے کا آخری موقع ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جوہری معاہدے کی بحالی خلیج ریجن میں علاقائی امن کی ضمانت کے واسطے سفارتی کوششوں کا بہترین راستہ ہے۔ اس طرح ریجن کو مستقل طور پر وسیع تباہی کے ہتھیاروں سے پاک کیا جا سکے گا۔

لیبیا کے حوالے سے وزرائے خارجہ نے ایک بار پھر ملک میں 24 دسمبر کو شفاف اور آزاد صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے اجرا کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے لیبیا سے تمام غیر ملکی جنگجوؤں اور اجرتی قاتلوں کے بنا تاخیر انخلا پر بھی زور دیا۔

یمن کے حوالے سے خلیجی اور برطانوی وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حوثی ملیشیا اور اس کے حلیفوں کو ہتھیاروں کی پھر سے فراہمی کو روکا جائے گا۔ انہوں نے باور کرایا کہ یمن میں سیاسی عمل اور مذاکرات کے ذریعے تنازع کے سیاسی حل کی اشد ضرورت ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان پیر کے روز وزارتی سطح کا اجلاس لندن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور برطانوی خاتون وزیر خارجہ الزبتھ ٹروس نے کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں