بپھرے جنگلی ہاتھی کا بھارتی شہری کا تعاقب اور وحشیانہ حملہ:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت میں ڈوپری کے جنگل میں ایک بھپرے ہاتھی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسے ایک تیس سالہ بھارتی کے پیچھے بھاگتے اور اس پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مشتعل ایک شخص کا تعاقب کرتا ہے اور اس کے پاس پہنچ کر اس پرحملہ کردیتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جنگلی ہاتھی اس شخص کی طرف بڑھ رہا ہے جو اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہا ہے، پھر بھی ہاتھی 30 سالہ شخص کو پکڑنے میں وقت نہیں لگاتا اور اسے زمین پر گرا دیتا ہے اور پھر اسے بڑے کھلے میدان میں گھسیٹتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھی نےاپنے دانتوں سےاس پر حملہ کیا۔

مقامی بھارتی میڈیا نے اس ہولناک واقعے کا 14 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ نشر کیا اور اس واقعے کو کیمرے میں قید کرنے والے تماشائیوں کی چیخیں خوف کے عالم میں سنی جا سکتی ہیں۔

شدید زخمی شخص کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا اور جنگلی ہاتھی کو جنگل میں دھکیل دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں