سارہ السدیری مرکز مطالعہ خواتین کے لیے شاہی گرانٹ کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سارہ السدیری خواتین مرکز مطالعہ کے قیام کی منظوری دے دی۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے بتایا ہے کہ مذکورہ مرکز شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کے ماتحت ہو گا۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر تعلیم نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین نے سارہ السدیری خواتین مرکز مطالعہ کے لیے 20 ملین ریال شاہی عطیہ کی منظوری بھی دی ہے۔ یہ مرکز معاشرے میں خواتین کی شراکت کو یقینی بنانے کے لیے تحقیقاتی منصوبے تیار کرے گا۔

آل الشیخ نے کہا کہ مذکورہ مرکز خواتین سے متعلق مطالعہ اور تحقیق کے حوالے سے اپنی نوعیت کا اہم اور منفرد ادارہ ہو گا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ سعودی خواتین ریسرچ کے شعبے میں بھی کامیابی کی منزلیں طے کر رہی ہیں۔ سارہ السدیری مرکز مطالعہ خواتین ملک کی ترقی میں مؤثر شریک کار کے طور پر خواتین کے کلیدی کردار کو مضبوط بنانے میں نمایاں حصہ ادا کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں