یمن اور حوثی

صنعا میں سفیر سے متعلق ایران کا بیان بے بنیاد ہے: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے ہاں متعین ایرانی سفیر حسن ایرلو کے انخلا سے متعلق ایرانی وزیر خارجہ کا بیان بے بنیاد ہے۔

عرب اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے آج بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی سفیر سے متعلق اور عرب اتحاد کے انسانی موقف کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا بیان توہین آمیز ہے۔

المالکی نے واضح کیا کہ ایرانی سفیر کی خراب صحت کی اطلاع ملنے کے بعد 48 گھنٹے کے اندر عرب اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان نے انسانی بنیادوں پر سلطنت عمان اور عراق میں سفارت کاروں کی وساطت سے حسین ایرلو کی منتقلی کی سہولیات فراہم کر دی تھیں۔

ترجمان کے مطابق مملکت کی اہانت پر مبنی ایرانی وزیر خارجہ کا بیان انسانی قدار اور بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔ البتہ ایران کے سفارتی رویے کے سیاق میں اس طرح کا بیان تعجب خیز نہیں۔

ترکی المالکی نے مزید بتایا کہ مشترکہ افواج کی کمان نے عراقی فضائیہ کے C-130 طیارے کو صنعا سے بصرہ جانے کے لیے پوری سہولیات اور اجازتوں کے ساتھ ساتھ طبی انخلا کے واسطے مطلوب لوجسٹک سپورٹ بھی فراہم کر دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں