مارب میں عرب اتحاد کے حوثی ٹھکانوں پر شدید حملے، 280 دہشت گرد ہلاک

24 گھنٹوں میں اتحادی فوج کے 37 حملے، 25 فوجی گاڑیاں بھی تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی قیادت میں یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لیے یمن میں حوثی باغیوں سے برسرپیکار عرب اتحاد کے حکام نے بتایا ہے کہ یمن کے صوبے مارب، الجوف اور مغربی ساحل پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر کیے گئے حملوں میں سینکڑوں حوثی دہشت گرد مارے گئے۔

عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتحادی فورسز نے37 حملے کیے۔ ان میں سے 33 حملے مارب اور الجوف میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر کیے گئے جن سے 25 عسکری گاڑیاں اور فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا گیا جبکہ 280 سے زیادہ حوثی دہشت گرد مارے گئے۔

عرب اتحاد نے توجہ دلائی کہ مغربی ساحل کے ٹھکانوں پر 4 حملے کیے گئے جن میں حوثیوں کی 3 عسکری گاڑیاں اور گولہ بارود کے متعدد گودام تباہ ہو گئے جبکہ 30 سے زیادہ حوثی دہشتگرد مارے گئے ۔ مذکورہ تینوں مقامات پر مارے جانے والے حوثیوں کی تعداد 310 تک پہنچ گئی۔

عرب اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی مارب میں فوج اور حوثیوں کے درمیان گھمسان کے معرکے ہوئے۔ حریت پسند یمنی شہری بھی فوج کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔ حملوں میں حوثیوں کا بھاری جانی ومالی نقصان ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں