مصر:کرناک معبد اور سورج کا ’معانقہ‘:ویڈیو دیکھیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

منگل کی صبح مصرکی ایک تاریخی عبادت گاہ کرناک معبد اور سورج کے ہم آغوش ہونے کا دلچسپ مظاہرہ دیکھا گیا۔ تاہم ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ ہرسال اکیس دسمبر کو سورج کرناک ٹیمپل کے برابر اوپر آتا ہے جس سے منفرد منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔

کرناک ٹیمپل اور الکباش روڈ کے ڈائریکٹر جنرل مصطفیٰ الصغیر نے وضاحت کی کہ کرناک معبد میں کل منگل کومصری اور مختلف دوسری اقوام کے لوگوں کی بڑی تعداد نے وزٹ کیا۔ لوگ سورج اور معبد کےبرابر آنے کا منظر دیکھنے وہاں جمع ہوئے تھے۔ لوگوں نے اس موقعے پر یاد گاری تصاویر بھی بنائیں۔

اس موقع پر الاقصر گورنری کی سپریم کونسل آف نوادرات کے تعاون سے ایک جشن کا اہتمام کیا جس میں الاقصر کے گورنر، سیکیورٹی ڈائریکٹر، وزارت سیاحت اور نوادرات کے کئی عہدیداروں اور انتظامی اہلکاروں نے شرکت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس جشن میں مصر کمپنی فار ساؤنڈ اینڈ لائٹ، ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ اینڈ سپورٹس، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، اتھارٹی آف کلچر پیلیسز لکسر اور دیگر متعلقہ فریقوں نے شرکت کی۔

مصطفیٰ الصغیر نے بتایا کہ سورج کے ٹیمپل کے برابراوپر آنے کا واقعہ حقیقی معنوں میں ایک منفرد منظر پیدا کرتا ہے۔ یہ قدیم فکلیاتی مظاہر میں سے ایک ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ معبد قدیم مصریوں کی ذہانت ،فلکیات، فن تعمیر اور انجینئرنگ میں ان کی ترقی کی عکاسی کتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں