کویت میں یورپ سے آنے والے 12مسافروں میں کووِڈ-19اومیکرون کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کویت کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ یورپ سے آنے والے 12 مسافروں کے کووِڈ-19 اومیکرون کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ان افراد کا کویت میں آمد کے بعد کرونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کا ٹیسٹ کیا گیا ہے اور اس کا نتیجہ مثبت آیاہے۔اب انھیں وزارت صحت کے وائرس کی اس نئی شکل کی روک تھام کے اقدامات کے تحت الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور وہ قرنطینہ میں ہیں۔

حکام نے کویت پہنچنے والے تمام افراد پر زور دیا ہے کہ وہ وائرس سے متاثر نہ ہونے کے باوجود انفیکشن کی صورت میں خود کو الگ تھلگ کردیں اور اجتماعات میں جانے سے گریزکریں ،چہرے پر ماسک پہننے سمیت تمام حفاظتی احتیاطی تدابیر کی تعمیل کریں۔

حکومت نے شہریوں اورمکینوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیرضروری سفرسے گریزکریں اور صحت کے تمام رہ نما اصولوں اور احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔

کویت کی وزارت صحت نے بدھ کو کووڈ-19 کے 92 نئے کیسوں کی تشخیص کا بھی اعلان کیا ہے جس کے بعد اس خلیجی ریاست میں کیسوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 270 ہوگئی ہے۔

قبل ازیں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 27 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔اس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 11 ہزار 145 ہو گئی ہے۔کویت میں 22 دسمبر تک کووِڈ سے ہلاکتوں کی تعداد 2466 ہو گئی ہے۔

کویت نے اسی ہفتے گذشتہ نوماہ کے دوران میں کووڈ-19 کے خلاف مکمل ویکسین لگوانے والےکسی بھی شخص کے لیے تیسری تقویتی خوراک لگوانالازمی قرار دیا ہے۔ ویکسین کی اضافی خوراک لگوانے کی پابندی 2جنوری سے نافذالعمل ہوگی۔

کویتی حکومت کے مواصلاتی مرکزنے سوموار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ بیرون ملک سے کویت آنے والے مسافروں کو10 دن تک گھرپرقرنطینہ کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔انھیں اپنی آمد کے 72 گھنٹےکےاندر کرونا وائرس کاپی سی آرٹیسٹ کرانا ہوگا اور منفی رپورٹ آنے تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں