آسٹرازینیکا ویکسین کی تقویتی خوراک اومیکرون کے خلاف مؤثر:آکسفورڈ لیب کی تحقیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آکسفورڈ یونیورسٹی کی لیب نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ آسٹرازینیکا کی تیارکردہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا تین خوراکوں پر مشتمل کورس اومیکرون شکل کے خلاف مؤثر ہے۔

اس تحقیقی مطالعے کو ابھی تک کسی معاصر تنقیدی جائزے والے طبی جریدے میں شائع نہیں کیا گیا ہے۔اس میں تقویتی خوراک لینے والے ان لوگوں میں اینٹی باڈیز کے زیادہ ہونے کے بعد اومیکرون کے خلاف اینٹی باڈی کی سطح ظاہرکی گئی ہے جوکووڈ-19 سے قدرتی طور پر متاثر ہوئے تھے اور صحت یاب ہوئے تھے۔

دواساز فرم کا کہنا ہے کہ ویکسین کے تین خوراک کے کورس کے اومیکرون کے خلاف مؤثرہونے کی سطح دو خوراک کے بعد وائرس کی ڈیلٹا شکل کے خلاف سطح کی طرح تھی۔

اینگلوسویڈش دواساز ادارے نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے جن محققین نے یہ مطالعہ کیا ہے،وہ آسٹرازینکا کے ساتھ ویکسین ویکسزیوریا پر کام کرنے والے محققین سے مختلف اورآزاد تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں