کرونا وائرس

یواے ای :کووڈ-19 کے یومیہ کیسوں میں 50 فی صد اضافہ،تعداد 1000 سے متجاوز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات میں کووڈ-19 کے کیسوں کی تعداد جمعرات کو 1000 سے بڑھ گئی ہے۔ یہ تعداد گذشتہ دو روز کے کیسوں کے مقابلے میں 50 فی صد زیادہ ہے۔

یو اے ای کی وزارت صحت اورروک تھام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کروناوائرس کے مجموعی طور پر1002 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔بدھ کو 665 ،منگل کو 452 اور پیرکو301 کیس ریکارڈ کیے گئے تھے۔

وزارت نے یہ بھی بتایا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار مزید 339 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ تاہم کووڈ-19 سے متعلق کوئی نئی موت ریکارڈ نہیں کی گئی ہے۔

وبا کے آغاز سے اب تک متحدہ عرب امارات میں وائرس سے مجموعی طور پر 2154 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یواے ای میں منگل اور بدھ کو25 ستمبر کے بعد سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ تب ملک میں 321مثبت کیس رپورٹ ہوئے تھے۔وزارت صحت نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا نئے مریضوں میں اومیکرون کا بھی کوئی کیس ہے۔اس نے یکم دسمبرکو تیزی سے پھیلنے والی اس قسم کے پہلے کیس کی تشخیص کی اطلاع دی تھی۔

دریں اثنا صحت حکام نے مکینوں کو یقین دلایا ہے کہ ملک بھر میں آدھے سے زیادہ اسپتال اور انتہائی نگہداشت کے یونٹوں کے بستر خالی ہیں اور یومیہ کیسوں میں اضافے کے باوجودکووڈ-19 کے مریضوں کے لیے مخصوص بستروں میں سے صرف تین فی صد پرافراد زیرعلاج ہے۔

یواے ای کی قومی ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سیما) کا کہنا ہے کہ ’’گذشتہ ہفتوں اور مہینوں کے مقابلے میں ملک میں انفیکشن کی شرح میں اضافے کی روشنی میں ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسپتالوں میں صحت اور طبی حالات مستحکم ہیں‘‘۔

اس نے مزید کہا ہے کہ ملک میں کروناوائرس کی مختلف اقسام کی نگرانی کی جارہی ہے اور تمام دستیاب وسائل سے نمٹنے اور ان سے استفادہ کرنے کے لیے مناسب منصوبے وضع کیے جارہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں