برطانیہ :کرسمس کے دن قلعہ ونڈسرکے میدان میں دراندازی پرمسلح شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی پولیس نے ہفتے کے روز قلعہ ونڈسرکے میدان میں ہتھیار سے لیس ایک مشتبہ شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔

تھیمزویلی پولیس نے بتایا کہ کرسمس کے دن صبح ساڑھے آٹھ بجے مشتبہ شخص نے سکیورٹی کی خلاف ورزی کی ہے۔ساؤتھمپٹن سے تعلق رکھنے والے19 سالہ نوجوان کوتحویل میں لے لیا گیاہے۔

تھیمزویلی پولیس کی سپرنٹنڈنٹ ربیکا میرس نے بتایا کہ اس شخص کو محفوظ جگہ کی خلاف ورزی یا دراندازی اور جارحانہ ہتھیاررکھنے کے شُبے میں گرفتارکیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا ’’ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ اس شخص کے میدان میں داخل ہونے کے چندلمحوں کے اندر ہی حفاظتی عمل شروع ہوگیا تھا اور وہ قلعہ کی کسی عمارت کے اندرداخل نہیں ہوا تھا۔شاہی خاندان کے افراد کو واقعہ سے مطلع کردیا گیا ہے۔

برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم کرسمس کی چھٹیاں قلعہ ونڈسر میں گزاررہی ہیں۔انھوں نے مشرقی انگلینڈ میں واقع شاہی جاگیر سینڈرنگھم میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہےجہاں وہ روایتی طور پرتیوہارکا موسم خاندان کے ساتھ گزارتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں